Sunday, 28 February 2016

how-to-backup-your-drivers-and-reinstall-them-late r-when-needed :: انسٹال شدہ ڈرائیورز کا بیک اپ لیں

 how-to-backup-your-drivers-and-reinstall-them-late r-when-needed :: انسٹال شدہ ڈرائیورز کا بیک اپ لیں

01.PNGالسلا م علیکم
کچھ عرصہ سے لائٹ ونڈوز استعمال کرنے کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔ وہ لوگ جو بھاری سوفٹویئرز استعمال کرتے ہیں، وہ زیادہ اسپیڈ حاصل کرنے کے لیے ونڈوز سیون کا لائٹ ورژن استعمال کرتے ہیں۔ جس سے اسپیڈ پر تو فرق پڑجاتا ہے اور ان کی ہارڈ ڈسک اسپیس بھی بچ جاتی ہے، لیکن ایک جگہ پریشانی ہوتی ہے۔ وہ ہے ڈرائیورز کا بار بار تنگ کرنا۔
ہوتا یہ ہے کہ ونڈوز سیون لائٹ ورژن میں بعض اوقات کچھ ہارڈ ویئرز کے ڈرائیورز نہیں ہوتے تو ہمیں پریشانی ہوتی ہے۔ یا پھر ہم نیٹ سے ڈانلوڈ کرلیتے ہیں اور ہم سے بیک اپ مس ہوجاتا ہے۔ یا ممکن ہے ہم کسی ڈرائیور سی ڈی سے ڈرائیور انسٹال کرلیں لیکن ہمیں پتہ نہ ہو کہ ڈرائیور کونسا ہے، یا ممکن ہے ہم نے ونڈوز کرکے سارے ڈرائیورز آٹومیٹکلی انسٹال کردیئے تو اگلی دفعہ ونڈوز انسٹال کرنے
پر دوبارہ یہ سب کچھ کرنا ہوگا۔
اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر یہ ایپ آپ کے کام آسکتی ہے۔
اس ایپ کا نام ہے ”ڈبل ڈرائیور“۔ اور جسامت ہے 3 ایم بی سے کم
Downloadn Here
انسٹال کرنے کے بعدایپ کھولیں۔

 1

اگلی سٹیپ میں سب سے پہلے ”سکین کرنٹ سسٹم“ پر کلک کریں۔
ظاہر ہونے ولی لسٹ میں سے مطلوبہ ہارڈ ویئر ڈرائیور پر چیک لگائیں۔
اور پھر بیک ناؤ پر کلک کردیں۔
2

اس سوفٹویئر کی خاصیت ہے کہ یہ ہر ڈرائیور کے لیے الگ فولڈر بناتا ہے۔ اگلی بار جب بھی ونڈوز کریں تو اس میں سے ڈرائیور کرلیں۔
3
نوٹ:کچھ ڈیوائسز کے ساتھ ڈرائیور کے علاوہ الگ سے سوفٹویئر آتے ہیں۔ ایپ صرف ڈرائیورز کا بیک اپ لیتا ہے۔ اس لیے وہ سوفٹویئرز آپ کو سی ڈی سے ہی لینے ہوں گے۔
فی امان اللہ!

No comments:

Post a Comment